
مسلم لیگ ن کی سابق رکن اسمبلی رخسانہ کوثر بجلی چوری کرتی پکڑی گئیں، لیسکو نے رخسانہ کوثر کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی چوروں اورناہندگان کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ن لیگ کی سابق رکن اسمبلی بجلی چوری کرتی پکڑی گئیں۔
ترجمان لیسکو نے بتایا کہ رخسانہ کوثر کیخلاف چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرادیا ہے اور پانچ لاکھ پچھتر ہزارروپےکاجرمانہ کردیا ہے۔
لیسکو نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں قبضے میں لے لیں ہیں ، رخسانہ کوثر لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈے کی بجلی استعمال کررہی تھیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرنےکی کوشش کی مگر وہ فرار ہوگئیں۔
دوسری جانب فیصل آبادمیں مزید چونسٹھ بجلی چورشکنجےمیں آگئے، ریجن کےآٹھوں اضلاع میں دوہزاردوسواکہترصارفین کو ستائیس کروڑچھیاسی لاکھ روپےجرمانہ کیاگیا۔
دس کروڑ سڑسٹھ لاکھ روپے سے زائد وصولی ہوئی جبکہ دوہزار ایک سو تیراسی مقدمات درج ہوئے جبکہ ایک ہزارچھ سوبتیس گرفتاریاں ہوئیں