تازہ ترینخبریںپاکستان سے

48 گھنٹے میں زلزلہ پیشگوئی: کوئٹہ انتظامیہ کی بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع

جیسا کہ قارئین کو معلوم ہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے قبل پیش گوئی کرنیوالے ڈچ سائنسدان نے پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی کردی ، جس کی شدت چھ یا اُس سے زائدہو سکتی ہے۔ اسے سوشل میڈیا صارفین زیادہ سنجیدہ نہیں لے رہے تھے تاہم اب حکومت اور کوئٹہ کی انتظامیہ نے اس پر بیان جاری کرکے صورتحال کی سنجیدگی کا اندازہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈچ زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور ممکنہ زلزلہ کا ریجن قرار دیا ہے۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے دعوی سامنے آنے کے بعد واضح کیا ہے کہ ’اب تک محکمہ موسمیات کی جانب سے اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کی گئی‘ تاہم انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ کسی بھی صورت حال کے لیے تیاری کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ ہم اب بھی فرضی مشقیں کر رہے ہیں اور کسی بھی صورت حال کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔


میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارے شہر کی ایمرجنسی سروسز بشمول آرمی، پی ڈی ایم اے، لیویز، پولیس، فائر اور میڈیکل ٹیمیں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ یاد رہے کہ زلزلہ سینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے سطح سمندر کے قریب فضا میں برقی چارج کے اتار چڑھاؤ کی اطلاع دی ہے، جس کی وجہ سے نقشے میں جامنی رنگ والے علاقوں بشمول پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آئندہ چند روز میں طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button