تازہ ترینخبریںروشنی

حضرت حسان بن ثابت رضی اللّٰہ کے وہ اشعار جو آپ نے رسول اللّٰہ کے سامنے پڑھے

عبدالرحمن ارشد:

رسول اللّٰہ کے مشہور صحابی حضرت حسان بن ثابت رسول اللّٰہ کی محفل میں اپنے اشعار کے ذریعے اللّٰہ اور اس کے رسول کی حمد و ثناء بیان کرتے رہتے تھے۔
ہمیں پڑھنے والوں کی خدمت میں ہم حضرت حسان بن ثابت کے چند اشعار پیش کر رہے ہیں ۔

لَمْ یَخْلُقِ الرَّحْمٰنُ مِثْلَ مُحَمَّدٍ

اَبَدًا وَّ عِلْمِیْ اَنَّہٗ لَا یَخْلُقُ

یعنی اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مثل پیدا فرمایا ہی نہیں اور میں یہی جانتا ہوں کہ وہ کبھی نہ پیدا کرے گا۔(حیاۃ الحیوان د میری ج۱ص۴۲)

صحابی رسول اور تاجدار دو عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے درباری شاعر حضرت حسان بن ثابت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اپنے قصیدۂ ہمزیہ میں جمال نبوت کی شان بے مثال کو اس شان کے ساتھ بیان فرمایا کہ ؎

وَاَحْسَنَ مِنْکَ لَمْ تَرَقَطُّ عَیْنِیْ!

وَاَجْمَلَ مِنْکَ لَمْ تَلِدِ النِّسَآءُ

یعنی یا رسول اللہ !(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) آپ سے زیادہ حسن و جمال والا میری آنکھ نے کبھی کسی کو دیکھا ہی نہیں اور آپ سے زیادہ کمال والا کسی عورت نے جنا ہی نہیں ۔

خُلِقْتَ مُبَرَّءًمِّنْ کُلِ عَیْبٍ!

کَاَنَّکَ قَدْ خُلِقْتَ کَمَا تَشَآءُ

(یا رسول اللہ ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ )آپ ہر عیب و نقصان سے پاک پیدا کئے گئے ہیں گویا آپ ایسے ہی پیدا کئے گئے جیسے حسین و جمیل پیدا ہونا چاہتے تھے۔

حضرت حسان بن ثابت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جب امام بوصیری رحمۃ اللّٰہ علیہ نے جب قلم اٹھایا تو رسول اللّٰہ کی شان میں کچھ یوں لکھا
حضرت علامہ بوصیری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اپنے قصیدۂ بردہ میں فرمایا کہ ؎

مُنَزَّہٌ عَنْ شَرِیْکٍ فِیْ مَحَاسِنِہٖ

فَجَوْھَرُ الْحُسْنِ فِیْہِ غَیْرُ مُنْقَسِمٖ

یعنی حضرت محبوب خدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنی خوبیوں میں ایسے یکتا ہیں کہ اس معاملہ میں ان کا کوئی شریک ہی نہیں ہے۔ کیونکہ ان میں جو حسن کا جوہر ہے وہ قابل تقسیم ہی نہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button