تازہ ترینخبریںکاروبار

منافع بخش اور خسارے میں جانیوالے سرکاری ادارے کون سے ہیں؟

پاکستان کا کون سا ادارہ منافع بخش ہے اور کس ادارے کو خسارے کا سامنا ہے اس حوالے سے فہرست جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے حکومتی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا خسارہ اور منافع دینے والے اداروں کی فہرست جاری کردی ہے۔

خسارے میں چلنے والے اداروں نے 500ارب جبکہ منافع بخش اداروں نے300ارب روپے کا منافع کمایا ہے ،سب سے زیادہ منافع او جی ڈی سی ایل سو ارب روپے جبکہ سب سے زیادہ خسارے میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کارپوریشن رہی ہے، منافع بخش اداروں میں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کا مالی سال 2020کا منافع100ارب روپے ،پاکستان پٹڑولیم لمیٹڈ کا منافع49ارب40کروڑ روپے رہا۔

اسی طرح نیشنل بنک کا منافع 30ارب60کروڑوپے ،گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کا منافع29ارب80ارب روپے ،نیشنل پارکس منجمنٹ کا منافع28ارب روپے ،پورٹ قاسم اتھارٹی کا منافع 15ارب40کروڑ روپے ،این ٹی ڈی سی کا منافع9ارب30کروڑ روپے ،پاک کویت سرمایہ کمپنی کا منافع6ارب30کروڑ روپے ،فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کا منافع6ارب8کروڑ روپے اورپاکستا ن ایگریکلچر سٹوریج سروس کا منافع6ارب 2کروڑ روپے رہا ہے۔

فہرست کے مطابق سب سے زیادہ خسارے میں جانے والی حکومتی اداروں میں سرفہرست کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کا خسارہ 108ارب 50کروڑ روپے ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا خسارہ 94ارب 30کروڑ روپے ،پاکستان ریلوے کا خسارہ 50ارب 20کروڑ روپے ،سکھر الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کا خسارہ 40ارب 80کروڑ روپے ،پی آئی اے کا خسارہ 36ارب 07کروڑ روپے رہا۔

سوئی سدرن گیس کا خسارہ 21ارب 40کروڑ روپے ،پاکستان سٹیل ملز کا خسارہ20ارب 60کروڑ روپے ،حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کا خسارہ 17ارب 7کروڑ روپے ،پی ایس او کا خسارہ 14ارب 80کروڑ روپے اور پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن مالی سال 2020کے دوران 14ارب 60کروڑ روپے خسارے کا شکار رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button