تازہ ترینخبریںپاکستان سے

متنازع ٹوئٹ کیس : صحافی خالد جمیل کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے متنازع ٹوئٹ کیس میں صحافی خالد جمیل کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمے میں گرفتار صحافی خالد جمیل کو اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا۔

صحافی خالد جمیل کی طرف سے جہانگیر جدون اور نوید ملک پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے صحافی کے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

صحافی کے وکلاء کی جانب سے ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی گئی، وکیل نوید ملک نے کہا کہ پاکستان کے اندر آزادی اظہار رائے کا حق ہر شہری کو حاصل ہے، صحافی کو گرفتار کرکے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی۔

بیرسٹر جہانگیر جدون کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے اپنے ہی بنائے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ، دلائل کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے صحافی خالد جمیل کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button