تازہ ترینجرم کہانیخبریں

شامی نوجوان نے ماں ، بہن اور بیٹی کو کیوں قتل کیا ؟

شامی نوجوان نے دیر الزورعلاقے میں اپنی بوڑھی ماں، بہن اور چھوٹی بیٹی کو سوتے میں ہلاک کر کے پورے علاقے میں سنسنی پھیلا دی۔

العربیہ نیٹ کے مطابق شامی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دیر الزور علاقے کی العشارۃ پولیس کو رپورٹ ملی تھی کہ ایک مکان میں تہرے قتل کی واردات ہوئی ہے۔

جائے وقوعہ کے معائنے سے پتہ چلا کہ گھر میں دو عورتوں کی لاشیں ہیں۔ ان میں ایک بوڑھی خاتون کی تھی جس کا نام فوزۃ بتایا جاتا ہے اور وہ قاتل کی ماں تھی۔ دوسری لاش اسرا نامی خاتون کی تھی جو قاتل کی بہن تھی۔ علاوہ ازیں ایک 4 سالہ بچی کی لاش بھی برآمد ہوئی۔
شامی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا کہ موت کی وجہ سر پر ضرب تھی۔ قاتل نے تینوں کو سوتے میں سر پر وزنی پتھر مار کر ہلاک کیا تھا۔

جائے وقوعہ سے واردات میں استعمال ہونے والے کسی ہتھیار کا کوئی نشان نہیں ملا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدا میں یہ معلوم نہیں ہو سکا تھا کہ قاتل کون ہے ۔ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ بیٹے نے ماں، بہن اور بیٹی کو اپنی مطلقہ سے انتقام لینے کے لیے قتل کیا تھا۔

پولیس نے گھر سے متصل غیر آباد عمارت سے واردات کرنے والے کو گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے ماں اور بہن دونوں کو سر پر وزنی پتھر مار کر ہلاک کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم نے اپنے اقبالی بیان میں بتایا کہ اس کی ماں اور بہنیں سوئی ہوئی تھیں دونوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔

نوجوان نے اپنی کمسن بیٹی کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ واردات اس نے اپنی مطلقہ سے انتقام کی خاطر کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button