تازہ ترینخبریںسیاسیات

پیپلز پارٹی کے الیکشن کمیشن کے اعلان سے متعلق تحفظات

پاکستان پیپلز پارٹی کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عام انتخابات سے متعلق اعلان پر تحفظات برقرار ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کر کے انہیں الیکشن کمیشن کے اعلان پر تحفظات سے آگاہ کر دیا جس کے بعد قیادت نے پارٹی سے مشاورت اور مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی پر ہوگا جس میں الیکشن کمیشن کے اعلان پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کا اعلان خلاف آئین اور قابلِ قبول نہیں ہے، پارٹی کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کی امید تھی، الیکشن کمیشن کو تاریخ اور شیڈول کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق الیکشن نہ کروانے پر جوابدہ ہونا پڑے گا، مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس عوام میں جانے اور عدلیہ سے رجوع سمیت مختلف آپشنز پر غور کرے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button