
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیکر فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو شائع کر دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویزکی سماعت کے بعد 30 نومبرکو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطاب ق حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے، حتمی فہرست کے بعد 54 دن کا الیکشن پروگرام ہوگا
خیال رہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن سے ملک میں جلد صاف شفاف عام انتخابات کروانے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا تھا