تازہ ترینخبریںسیاسیات

پیپلز پارٹی اجلاس میں باپ بیٹا آمنے سامنے٬ سنسنی خیز کہانی

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے آصف زرداری کو ترکی بہ ترکی جواب دے کر اجلاس میں موجود پارٹی رہنماؤں کو حیران کردیا۔

اجلاس میں ارکان نے بعض معاملات پر پی پی قیادت پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ساتھ نہ دیتی تو شہباز شریف کبھی وزیراعظم نہ بنتے۔

اجلاس کے دوران ایک مرحلے پر آصف علی زرداری نے خورشید شاہ سے کہا شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر آپ نے بنایا تھا، اس پر بلاول بھٹو نے کہا شہباز شریف کو وزیراعظم آپ نے بنایا۔ بلاول کے برجستہ جواب پر آصف زرداری مسکرا دیے۔ اسی طرح اسٹیبلشمنٹ سے متعلق سوالات پر بھی بلاول بھٹو نے سابق صدر کو بے لاگ جوابات دیئے جس سے سی ای سی میں ماحول تناو کا شکار بھی رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button