تازہ ترینجرم کہانیخبریں

بریانی میں دہی مانگنے پر ہوٹل ملازمین کے ہاتھوں گاہک قتل

بھارت میں بریانی میں اضافی دہی مانگنے پر ہوٹل ملازمین نے گاہک کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست حیدرآباد کے ایک ہوٹل کے عملے نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گاہک کو قتل کردیا۔

مقتول لیاقت آدھی رات کے قریب ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے، انہوں نے ہوٹل کے ملازمین سے بریانی کے ساتھ اضافی دہی کا مطالبہ کیا جس پر لیا قت کی ملازمین کے ساتٹ گرما گرم بحث چھڑ گئی اسی دوران ہوٹل کے عملے نے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

حملہ میں زخمی ہونے کے بعد لیاقت شکایت درج کرانے کے لیے پنجگٹہ پولیس اسٹیشن گئے۔

پولیس اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے وہ گر پڑے۔ پولیس نے انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کے ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ قادری وہاں پہنچے اور متاثرہ خاندان کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button