تازہ ترینجرم کہانیخبریںویڈیوز

قیدی چھلاوا بن گیا، جیل سے با آسانی فرار کی ویڈیو سامنے آگئی

امریکا کی جیل میں اپنی گرل فرینڈ کے قتل میں ملوث قیدی انتہائی مہارت کے ساتھ جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی جیل میں قید ایک قاتل جسے جیل حکام نے ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا تھا، جیل سے بغیر کسی مزاحمت کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جیل حکام نے اس کے فرار ہونے کے طریقے کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ریاستی فوجیوں کے مطابق 34 سالہ ڈینیلو سوزا کیولکانٹی اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے جرم میں قید تھا، جس کے باعث عمر قید کی سزا بھگت رہا تھا۔

کیولکانٹی ایک ہفتہ قبل چیسٹر کاؤنٹی جیل سے انتہائی مہارت کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جمعرات کو چیسٹر کاؤنٹی کی پولیس نے جیل کے اندر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو دکھائی جس میں اس کے فرار ہونے کے مناظر موجود تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیل میں موجود فورسز کی لاعلمی میں کیولکانٹی دو قریبی دیواروں کے پاس گیا اور آسانی اور مہارت کے ساتھ ان پر چڑھ گیا۔

پنسلوانیا اسٹیٹ پولیس کے مطابق مجرم کو پکڑنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کررہے ہیں، مفرور کو پکڑنے کے طریقوں میں اس کی ماں کی آواز کی ریکارڈنگ چلانے کا طریقہ بھی شامل ہے۔ اس آواز کے ذریعہ اس سے پرامن طریقے سے ہتھیار ڈالنے کا کہا جائے گا۔

واضح رہے کہ مجرم ”کیولکانٹی“ نے 16 اگست کو اپنی سابق گرل فرینڈ کو بے رحمی سے قتل کردیا تھا، جس کے باعث اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button