تازہ ترینجرم کہانیخبریں

شوہر کو ساتھی کی مدد سے قتل کرنیوالی بیوی 3 سال بعد گرفتار

 پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ساتھی کی مدد سے شوہر کو قتل کرنیوالی بیوی کو 3سال بعد حراست میں لے لیا۔

ملزمہ نے اپنے شوہر کو ساتھی کی مدد سے گلہ دبا کر موت کی نیند سلا دیا تھا اور حادثاتی موت کاڈرامہ رچایا تھا۔

ڈی پی او طارق ولایت کے مطابق ساتھی نے ملزمہ کی شوہر کا گلہ دبانے کی ویڈیو بنالی تھی، ملزمہ کا ساتھی ویڈیو کی بنیاد پر کئی سال سے ملزمہ کو بلیک میل کرتا رہا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمہ نے اجرتی قاتلوں کی مدد سے ساتھی کو بھی قتل کروادیا، مقتول کی لاش تحویل میں لی تو موبائل فون سے ملزمہ کی گلہ دبانے کی ویڈیومل گئی، ملزمہ کو گرفتار کرکے 2 قتل کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد میں ملوث دوسرے ڈاکو کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے ڈاکو رمضان کو رمضان کو چھڑوانے کے لئے ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی، ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے خاتون ٹیچر سے واردات کرنے والے دونوں ڈاکوؤں کو حراست میں لیا جاچکا ہے، خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کرنے والے دونوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button