
ایک پروفیشنل دوڑ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب مرد کھلاڑی نے ساتھ دوڑنے والی خاتون کھلاڑی کو جھک کر انگوٹھی پیش کرتے ہوئے شادی کا پیغام دیا۔
بوڈاپسٹ میں منعقدہ 2023 کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ایک جانب سلوواکیہ کے ڈومینک سیئردوڑ رہے تھے لیکن اس کے بعد خواتین کھلاڑیوں کا مقابلہ تھا۔ ڈومینک اختتامی لائن پر کھڑے ہوگئے اور ہینا کے منتظر تھے۔ اگرچہ وہ مقابلے میں پیچھے رہیں لیکن محبت جیت گئی۔ جیسے ہی ہینا قریب پہنچیں تو ڈومینک نے گھٹنے کے بل بیٹھ کر ہینا کو انگوٹھی پیش کردی اور اپنی محبت کا اظہار کردیا۔ اس کے جواب میں ہینا نے مسکراتے ہوئے ہاں کہدیا۔ اس پر ڈمینک نے خوشی میں مکہ لہرایا اور جوڑے نے ذرائع ابلاغ کے نمائیندوں کے سامنے تصاویر بنوائیں