
آسٹریلیا میں عدالت نے تین طالب علموں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں سابق اسکول پرنسپل کو 15 سال قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت 56 سالہ ملکا لیفر کے نام سے ہوئی جس نے جیوش اسکول میں پرنسپل کے فرائض انجام دیے۔
اپریل میں ملزمہ کو ریپ سمیت 18 جنسی جرائم کیلیے قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے طلب علموں کے ساتھ زبردستی جنسی تعلقات قائم کیے جن کی عمریں 16 اور 17 سال ہے۔ ملکا لیفر نے سزا ختم کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔
ملزمہ اسرائیلی شہریت رکھتی ہیں اور انہیں 2021 میں اسرائیل سے آسٹریلیا کے حوالے کر دیا گیا تھا جب 2008 میں یہ الزامات سامنے آئے تھے۔
عدالت نے ملکا لیفر کو 11 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے جبکہ وہ 2069 دن پہلے ہی جیل میں کاٹ چکی ہیں۔
تین طالب علموں نے ملزمہ پر الزام لگایا ہے کہ اس نے ہمیں اسکول کے ایک بند کمرے میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ 2003 اور 2007 میں اپنے گھر پر بلا کر جنسی زیادتی پر مجبور کیا