تازہ ترینخبریںسیاسیات

’اللہ رحم فرمائے، ملک میں نیا پینڈورا باکس کھل گیا‘

 صدر مملکت نے آج اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کرنے کی تردید کر دی ہے جس کے بعد مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد خان نے اس صورتحال میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تو ایک نیا پنڈوراباکس کھل گیا، صورتحال واقعی ایسی ہی ہے جیسا صدر نے لکھا ہے تو توہین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریاست، پارلیمنٹ اور قانون سازی کے ساتھ ساتھ عوام کی توہین ہے، معاملات ایک دفعہ پھر عدالتوں میں جائیں گے۔

صدر مملکت نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کی تردید کر دی

مشتاق احمد نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر رحم فرمائے۔ اعلیٰ ترین منصب اور آفس کے اس حال سے پاکستان کے حالات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اسی حوالے سے ایک بیان میں سینیٹر مشتاق احمد نے مزید کہا کہ صدر کے دفتر میں ایسی چیز ہونا بہت سنگین بات ہے، وہ کہہ رہے ہیں کہ دستخط نہیں کیے تومطلب ہے ان کے دستخط جعلی کیے گئے ہیں، یہ صدر مملکت پاکستان کے ساتھ فراڈ ہوا ہے، اب معاملات آخری حد تک پہنچ گئے ہیں اور اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا کہ صدر نے فائنل واپس بھیجنے کے احکامات زبانی دیے یا تحریری، اگر زبانی دیے تو کس کو دیے، صدر علوی کو اپنی پوزیشن بھی واضح کرنا چاہیے کہ ان کے پاس ٹویٹ کے علاوہ کئی آپشن نہیں تھا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button