
مشہور پنجابی گلوکار AP Dhillon کے افیئر کے چرچے، گرل فرینڈ کے ساتھ ویڈیو وائرل
پنجابی گلوکار اے پی ڈھلون اور انکی مبینہ گرل فرینڈ کے آفیئرز کی افواہوں نے سر اُٹھالیا۔
’براؤن منڈے’ کے گلوکار معروف ریپر اور ریکارڈ پروڈیوسر امرتپال سنگھ ڈھلون جو پیشہ ورانہ طور پر اے پی ڈھلون کے نام سے جانے جاتے ہیں ویلش اداکارہ بنیتا سندھو کے ساتھ مبینہ تعلقات کے بعد خبروں کی زینت بن گئے۔
حال ہی میں اے پی ڈھلون کو انکی گرل فرینڈ کے ساتھ گلوکار کی زندگی پر مبنی دستاویزی سیریز کی اسکریننگ میں ایک ساتھ دیکھا گیا جس نے انکے مبینہ تعلقات کی خبروں کو جنم دے دیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف گلوکار اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ اس عظیم الشان تقریب کے لیے پہنچے۔
جہاں انہیں ایک ہی کار سے باہر نکلتے اور پھر پاپرازی کو سلام کرتے ہوئے دیکھا گیا جہاں وہ زیادہ دیر تک نہیں رکے اور فوراً پنڈال کے اندر جانے کے لیے آگے بڑھ گئے۔
ویڈیو کےمنظر عام پرآتے ہی بنیتا سندھو اور اے پی ڈھلون سے معتلق یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی کہ یہ جوڑا حال ہی میں ایک میوزک ویڈیو میں ایک ساتھ اداکاری کرنے کے بعد حقیقی زندگی میں بھی ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں، ساتھ ہی انہیں ایک دوسرے کے ہمراہ دیکھ کر خوشی کا اظہار بھی کیاجارہا ہے۔