صحافی شاہد میتلا نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوٗے کہا ہے کہ انکی بریکنگ نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو شاہ محمود قریشی پر زیادہ بھروسہ نہیں ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ شاہ محمود ملک کا وزیراعظم بننے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
صحافی شاہد میتلا نے بدھ کے روز سلسلہ وار ٹویٹس میں بتایا کہ وہ عمران خان کے ایک قریبی دوست سے ملے، اور انہوں نے صحافی کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پارٹی شاہ محمود قریشی کے حوالے نہیں کی جا سکتی۔ شاہ محمود قریشی کے ذریعے عمران خان کو پیغام بھیجا گیا کہ وہ پاکستان چھوڑ کر کسی اور ملک چلے جائیں۔ لیکن انہوں نے انکارکردیا۔ عمران خان،شاہ محمودپرزیادہ اعتمادنہیں کرتےبلکہ جب رہاہوکے آئےتوکہا کہ اسٹیبلشمنٹ نےبھیجاہے۔
اہم:عمران خان کے بہت قریبی دوست سے ملاقات ہوئی،جیل بھی گئےتھے۔
اہم نکات:
1-عمران خان نے قریبی دوستوں کوجیل جانے کی صورت میں بشری بی بی کا خیال رکھنے کا کہا۔
2-عمران گولی لگنے کےبعد جیل جانے کے لئے تیار ہوگئے تھے۔
3-عمران ذہنی طورپرتیار ہیں کہ انھیں 2,3سال جیل میں رکھا جائیگا۔
1/n— Shahid Maitla (@ShahidMaitla) August 15, 2023