کھیر تھر نیشنل پارک کی زمین بحریہ ٹاؤن میں شامل کرنے پر حکومت کی جواب طلبی

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) سندھ ہائی کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے کھیر تھر نیشنل پارک کی زمین اپنی حدود میں شامل کرنے پر حکومت سندھ سے 15 اگست کو جواب طلب کرلیا ہے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن کی جانب سے سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، سیکریٹری محکمہ جنگلات و جنگلی حیات ، سیکریٹری لینڈ یوٹیلائیزیشن بورڈ آف ریونیو اور ڈائریکٹر جنرل کھیرتھر نیشنل پارک کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے وہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے کھیرتھر نیشنل پارک کی زمین کو اپنی حدود میں شامل کرنے کے معاملہ پر اپنی رپورٹ پیش کریں کیونکہ سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری سندھ کو واضع حکم دیا ہے کہ کھیرتھر نیشنل پارک کے ایک انچ پر بھی کوئی بلڈر یا انفردی شخص قبضہ نہ کرے سندھ ہائی کورٹ کھیرتھر نیشنل پارک کے تحفظ کو یقینی بنائے گی محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن کے مراسلہ میں ان چاروں افسران کو کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی رپورٹس ارسال کریں تاکہ چیف سیکریٹری سندھ 15 اگست کو سندھ ہائی کورٹ میں تفصیلی رپورٹ پیش کرسکیں اس حکم کے بعد مذکورہ افسران نے اپنی رپورٹ تیار کرنا شروع کردی ہے اور وہ 15 اگست سے پہلے چیف سیکریٹری کو رپورٹ پیش کریں گے تاکہ چیف سیکریٹری وہ رپورٹس سندھ ہائی کورٹ میں پیش کرسکیں ۔