
ایشیا کپ کیلیے تیار شدہ بھارتی جرسی پر پاکستان کا نام بھی درج ہے، شوپیس ایونٹ کا آغاز 30 اگست کو گرین شرٹس اور نیپال کے درمیان میچ سے ہوگا، یہ ایونٹ مکمل طور پر پاکستان میں ہونا تھا تاہم بھارت نے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا، جس کی وجہ سے 4 میچز پاکستانی گراؤنڈز اور باقی تمام مقابلے سری لنکا میں ہوں گے۔
بھارت نے کبھی اپنی ٹیم جرسی پر پاکستان کا نام نہیں لکھا تاہم اس بار ایشیا کپ کا اصل میزبان چونکہ وہی ہے اس لیے اس لیے بی سی سی آئی کو نہ چاہتے ہوئے بھی اپنی ٹیم کی جرسیوں پر ایشیا کپ کے لوگو کے ساتھ پاکستان لکھوانا پڑا۔ جب بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے دوران میدان میں اترے گی تو اس کے کھلاڑیوں کی شرٹ پر پاکستان کا نام جگمگا رہا ہوگا۔