13 برسوں میں 2 کھرب 98 ارب روپے قرض لینے کا انکشاف

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) حکومت سندھ کی جانب سے 13 برسوں میں 2 کھرب 98 ارب 51 کروڑ 70 لاکھ روپے کے قرضے لینے کا انکشاف ہوا ہے محکمہ خزانہ کے دستاویزات کے مطابق ان 13 برسوں میں حکومت سندھ نے ایک کھرب 87 ارب 55 کروڑ 20 لاکھ روپے کا قرض لیا جس میں 89 ارب 78 کروڑ 40 لاکھ روپے کا سود بن گیا ہے دستاویزات کے مطابق مالی سال 2010-11ء میں 5 ارب 92 کروڑ 20 لاکھ کا قرض لیا جس پر 3 ارب 66 کروڑ 40 لاکھ کا سود بن گیا مجموعی قرض 9 ارب 58 کروڑ 60 لاکھ روپے ہوگیا مالی سال 2011-12ء میں 9 ارب 27 کروڑ 50 لاکھ روپے قرض لیا جس پر 5 ارب 61 کروڑ 10 لاکھ روپے سود بن گیا اب مجموعی قرض 14 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ روپے ہوگیا مالی سال 2012-13ء میں 13 ارب 12 کروڑ روپے کا قرض لیا جس پر 3 ارب 91 کروڑ 70 لاکھ روپے سود بن گیا مجموعی قرض 17 ارب 3 کروڑ 70 لاکھ روپے ہوگیا مالی سال 2013-14ء میں 18 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ روپے کا قرض لیا جس پر 3 ارب 70 کروڑ 20 لاکھ روپے سود بن گیا مجموعی قرض 21 ارب 94 کروڑ 10 لاکھ روپے ہوگیا مالی سال 2014-15ء میں 8 ارب 32 کروڑ 30 لاکھ کا قرض لیا جس پر 3 ارب 71 کروڑ 80 لاکھ روپے سود بن گیا مجموعی قرض 12 ارب 4 کروڑ 10 لاکھ روپے ہوگیا مالی سال 2015-16ء میں 8 ارب 4 کروڑ 40 لاکھ روپے کا قرض لیا جس پر 4 ارب 31 کروڑ 70 لاکھ روپے سود بن گیا مجموعی قرض 12 ارب 36 کروڑ 10 لاکھ روپے ہوگیا مالی سال 2016-17ء میں 8 ارب 38 کروڑ روپے کا قرض لیا جس پر 4 ارب 84 کروڑ 20 لاکھ روپے سود بن گیا مجموعی قرض 13 ارب 22 کروڑ 20 لاکھ ہوگیا مالی سال 2017-18ء میں 9 ارب 73 کروڑ 30 لاکھ روپے کا قرض لیا جس پر 5 ارب 35 کروڑ 60 لاکھ روپے سود بن گیا مجموعی قرض 15 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ روپے ہوگیا مالی سال 2018-19ء میں 14 ارب 91 کروڑ 20 لاکھ روپے کا قرض لیا جس پر 6 ارب 74 کروڑ 30 لاکھ روپے سود بن گیا مجموعی قرض 21 ارب 65 کروڑ 50 لاکھ روپے ہوگیا مالی سال 2019-20ء میں 19 ارب 85 کروڑ 90 لاکھ روپے کا قرض لیا جس پر 7 ارب 51 کروڑ 80 لاکھ روپے سود بن گیا مجموعی قرض 27 ارب 37 کروڑ 70 لاکھ روپے ہوگیا مالی سال 2020-21ء میں 23 ارب 55 کروڑ 50 لاکھ کا قرض لیا جس پر 7 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ روپے سود بن گیا مجموعی قرض 31 ارب 38 کروڑ 70 لاکھ روپے ہوگیا مالی سال 2021-22ء میں 29 ارب 86 کروڑ 60 لاکھ روپے کا قرض لیا جس پر 14 ارب 53 کروڑ 70 لاکھ روپے سود بن گیا مجموعی قرض 44 ارب 40 کروڑ 30 لاکھ روپے ہوگیا اور مالی سال 2022-23ء میں 39 ارب 52 کروڑ 40 لاکھ روپے کا قرض لیا جس پر 18 ارب 2 کروڑ 80 لاکھ روپے سود بن گیا مجموعی قرض 57 ارب 55 کروڑ 20 لاکھ روپے ہوگیا ۔