تازہ ترینخبریںسیاسیات

مصنوعی ذہانت کی مدد سے پہلی بار عمران خان کی آواز میں انقلابی گانا ریلیز

عبدالرحمن ارشد :

آج بھی میرے خیالوں کی تپش زندہ ہے
میرے گفتار کی دیرینہ روش زندہ ہے
آج بھی ظلم کے ناپاک رواجوں کے خلاف
میرے سینے میں بغاوت کی خلش زندہ ہے
جبر و سفاکی و طغیانی کا باغی ہوں میں
نشئہ قوّتِ انسان کا باغی ہوں میں

اس گانے کو لکھا ہے مولانا عامر عثمانی نے لیکن آج سے تقریباً 2 سال قبل حیدر سیف نامی یوٹیوبر نے اس انقلابی گانے کو گایا ۔ اس گانے کو حیدر سیف نے نہایت خوبصورت انداز میں گایا اور اپنے مداحوں سے خوب داد سمیٹی ۔

ان کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اس گانے کو 3.2 ملین لوگوں نے سنا ہے اور تقریباً 4 ہزار لوگوں نے اس گانے پر کمنٹ کیے ہیں ۔

لیکن حال ہی میں چئیر مین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے مصنوعی ذہانت کی مدد سے اب یہ گانا عمران خان کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا ہے اور سامعین نے اس گانے کو عمران خان کی آواز میں بہت زیادہ پسند کیا ہے ۔

اس گانے کو 10 ہزار سے زائد لوگوں نے سنا ہے اور یہ گانا صرف 4 دن پہلے ہیں ریلیز کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button