سر گنگا رام اسپتال کے سرجن نے آپریشن تھیٹر میں موبائل فون ٹارچ کی روشنی میں سرجری کی ویڈیو بنا کر جاری کر دی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیٹرول ختم ہونے کی وجہ سے بجلی بند ہونے پر آپریشن تھیٹر کا جنریٹر نہ چلایا جا سکا اور مریض کی ٹانگ کی سرجری کے دوران آپریشن تھیٹر میں بجلی غائب ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سر گنگا رام اسپتال کے سارے آپریشن تھیٹرز میں یہی صورتحال ہے، ڈاکٹرز گرمی اور حبس میں آپریشن کرنے میں مجبور ہیں۔
لاہور کے سرگنگا رام اسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے موبائل فون ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے