تازہ ترینخبریںسپورٹس

ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان کبڈی ، جانیئے کون ہارا اور کون جیتا ؟

عبدالرحمن ارشد:

کبڈی کی ایک نئی شکل ”تھپڑ کبڈی“ پاکستان میں کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

اس کھیل کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ مقابل کے تھپڑوں سے کیسے بچا جائے اور ان تھپڑوں کو کیسے روکا جائے۔اس کھیل میں مخالف پر بہت زیادہ تھپڑ برسائے جاتے ہیں۔

میچ دو لوگوں کے درمیان ہوتا ہے، ایک کھلاڑی کے مارنے سے پوائنٹ اسکور ہوتا ہے، تاہم دوسرا کھلاڑی اگر دفاع کرلے تو پھر وہ پوائنٹ نہیں ملتا۔
لیکن اب اس روایتی کھیل میں سیاسی رنجشیں بھی شامل ہوتی نظر آرہی ہیں ۔
ایسا ہی کچھ ماجرا گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر دیکھنے کو آیا ہے۔

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو کھلاڑی آپس میں ٹھپڑوں والی کبڈی کھیل رہے ہیں ۔

کبڈی کے دوران ایک پلیئر نواز شریف کا نام لیکر کہتا ہے کہ یہ تھپڑ نواز شریف کے نام کا ہے اور پھر مد مقابل پلیر پر تھپڑوں کی برسات کر دیتا ہے ۔

اور آخر میں پھر مریم نواز کا نام لیکر کہتا ہے یہ تھپڑ مریم نواز کے نام کا ہے اور پھر ایک تھپڑ مارتا ہے جیسے ہی تھپڑ کھلاڑی کو پڑتا ہے تو وہ کاؤنٹر اٹیک کرتے ہوئے اپنے مد مقابل پلیر کو تھپڑ مار کر کہتا ہے ” مریم تیری امی ہے ”

اب یہاں پر دوسرے پلیئر کے مارنے کی باری آتی ہے تو وہ چئیر مین تحریک انصاف عمران خان کا نام لیکر کہتا ہے کہ یہ عمران خان کے نام کا تھپڑ اور پھر اپنے مد مقابل پر تھپڑوں کی برسات کر دیتا ہے اور ن لیگی مدقابل تھپڑوں کی شدت بروئے کار نہ لاتے ہوئے زمین پر ڈھیر ہو جاتا ہے۔

اور پھر مداحوں کی جانب سے تحریک انصاف کے پہلوان کو انعام اکرام سے نوازا جاتا ہے ۔

https://vt.tiktok.com/ZSLVhwPJc/

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button