تازہ ترینخبریںسیاسیات

مریم نواز کے نئے کافی مگ پر کیا لکھا ہوا ہے ؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں مریم نواز اپنے نئے کافی مگ کے بارے میں بتا رہی ہیں

ویڈیو میں مریم نواز کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کہ میرا جو کافی مَگ تھا ، اس پر بہت بات چیت، تبصرے اور ٹی وی پروگرامز بھی ہوئے۔ تو اب جو یہ مگ میں استعمال کر رہی ہوں۔ اس کی کافی اور بھی اچھا ٹیسٹ آتا ہے ۔

مریم نواز مگ کے ڈیزائن کی تفصیل بتاتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’اس پر لکھا ہے ’میاں دے نعرے وجن گے‘ اور یہاں پر میاں صاحب کی بہت خوبصورت تصویر ہے۔‘
’اس میں کافی گرم بھی رہتی ہے اور بہت اچھا ٹیسٹ کرتی ہے۔‘
اس کے بعد مریم نواز وہاں کھڑی مسلم لیگ ن کی خواتین رہنماؤں اور طلال چوہدری کو مخاطب کر کے کہتی ہیں کہ ’آپ یہ مگ استعمال کریں۔ اس میں آپ کو کافی اچھا ذائقہ دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button