تازہ ترینخبریںدنیا سے

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل آگیا

امریکا نے چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر کہا ہے کہ ابھی یہ طےنہیں ہوا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف بے بنیاد الزامات پر کارروائی ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اوردیگرسیاستدانوں کیخلاف کیسز پاکستان کااندرونی معاملہ ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں کےاحترام،قانون کی حکمرانی کاکہتےہیں۔

حکومت پاکستان سےانسانی حقوق اورلااینڈآرڈرکےحوالےسےرابطےمیں ہیں، ابھی یہ طےنہیں ہوا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف بے بنیاد الزامات پر کارروائی ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید، ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا کر اور پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے کر گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے تھے۔

عدالت کی جانب سے سزا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button