تازہ ترینخبریںدنیا

کویت جانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

کویت نے غیرملکیوں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے انھیں سرکاری اداروں میں ملازمت کی اجازت دے دی، سرکاری اداروں نے اس سلسلے میں سول سروس کمیشن کی منظوری حاصل کر لی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب کویت میں غیرملکی بھی سرکاری اداروں میں جاب کرسکیں گے، ذرائع نے انکشاف کیا کہ غیر کویتی ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے سرکاری اداروں نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے سول سروس کمیشن سے منظوری حاصل کرلی ہے۔

پچھلے سال غیرملکیوں کو سرکاری اداروں سے معطل کردیا گیا تھا جس کے بعد مناسب تعداد میں مقامی شہری ان خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس بات کے واضح اشارے ملے ہیں کہ سرکاری اداروں میں کچھ غیر کویتیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی، اس حوالے سے پچھلے سال ہی سول سروس کمیشن سے رجوع کیا گیا تھا جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

یہ ایسے ملازمین ہیں جو اپنے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں، ان کی اسپیشلائزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے انھیں تعینات کیا جائے گا کیونکہ ان پوزیشنز کے لیے کویتی شہری دستیاب نہیں ہیں، تاہم اب تک یہ پوزیشنز واضح نہیں ہیں۔

اس سے قبل سول سروس کمیشن کی جانب سے غیر کویتیوں کی خدمات حاصل کرنے کی درخواست کو مسترد کیا جاتا رہا ہے کیوں کہ مرکزی ملازمت کے نظام میں اسی خصوصیت کے حامل مقامی شہری موجود تھے

جواب دیں

Back to top button