تازہ ترینخبریںسیاسیات

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کا موقف

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کے ترجمان اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کا موقف سامنے آگیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا موقف ہے کسی پارٹی پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہائیکورٹ نے سنائی ہے، سزا ہوئی  ہے تو ان کے پاس سپریم کورٹ کا آپشن موجود ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر سیاسی منظر نامے میں تبدیلی نہیں آئے گی ماضی میں بھی اس طرح ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نہیں ہیں لیکن ان کی پارٹی موجود ہے، پارٹی میں موجود وائس چیئرمین الیکشن لڑ سکتے ہیں، پیپلزپارٹی کا موقف ہے کسی پارٹی پر پابندی نہیں ہونی چاہیے، سیاسی جماعتوں میں بات چیت چلتی رہےگی ختم نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنادی گئی اور ایک لاکھ جرمانہ عائد کر دیا، انھیں 5 سال کے لیے الیکشن ایکٹ کے تحت نا اہل بھی قرار دے دیا گیا ہے۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جس پر انھیں لاہور میں زمان پارک سے گرفتار کر کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button