تازہ ترینخبریںپاکستان سے

عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال سزا ، ایک لاکھ جرمانہ عائد

 

پی ٹی آئی چیئرمین کو تین سال قید کا حکم دیا گیا ہے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک لاکھ جرمانہ بھی کیا۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاورنے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی، عدالت نے آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست مستردکر دی، سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی 5 سال کے لیے نااہل ہو گئے۔

جج ہمایوں دلاورنے آئی جی اسلام آبادکو فیصلے پر تعمیل کروانے کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام ثابت ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button