حرم شریف میں وہیل چیئر پر بیٹھی نورانی شخصیت بزرگ اور ان کی گود میں رکھے سبز تھیلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ شخصیت کون اور تھیلے میں کیا ہے؟
گزشتہ دنوں نے مسجد الحرام میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر خانہ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا اور اہم سعودی شخصیات نے کعبۃ اللہ کے اندر جاکر غسل کعبہ کی تقریب میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
اسی تقریب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر حرم شریف میں وہیل چیئر پر بیٹھی نورانی شخصیت والی بزرگ شخصیت اور ان کی گود میں رکھے سبز تھیلے کی ویڈیو وائرل ہوئی جو کہ دور رسالت ﷺْ سے خانہ کعبہ کی چابیاں (کلید) بنی شائبہ خاندان کے موجودہ معمر ترین بزرگ شخصیت شیخ صالح الشیبہ عثمان بن طلحہٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے 108 ویں جاں نشین اور اولاد ہیں۔
ان کی گود میں موجود سبز تھیلا انتہائی متبرک ہے جس پر قرآن پاک کی آیات درج ہے اور اسی تھیلے میں خانہ کعبہ کی کلید (چابی) رکھی جاتی ہے۔
جب بھی خانہ کعبہ کا دروازہ کھولنا ہو تو سن رسیدگی کی وجہ سے انہیں وہیل چیئر پر حرم شریف میں لایا جاتا ہے ان کی گود میں موجود سبز تھیلے میں یہ متبرک چابی ہوتی ہے۔
اب تک لاکھوں صارفین اس ویڈیو کو دیکھ چکے اور ہزاروں ری ٹویٹ کر چکے ہیں۔
دور نبوی ﷺ میں فتح مکہ کے وقت جب نبی کریم ﷺ کو خانہ کعبہ کی چابیاں دی گئی تو انہیں نے یہ چابیاں خود رکھنے کے بجائے یہ کلید رکھنے والے بنی شائبہ خاندان کے عثمان بن طلحہٰ کو واپس کر دی تھیں اور تب سے اب تک کلید کعبہ اسی خاندان کے پاس نسل در نسل موجود ہے۔