تازہ ترینخبریںدنیا

موبائل چارجر نے بچی کی جان لے لی

موبائل فونز آج کل زندگی کا اہم جزو بن چکے ہیں، جہاں موبائل فونز کے بہت سے فوائد ہیں وہیں اس کے بہت سے نقصانات بھی ہیں۔

بھارت میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں 8 ماہ کی بچی نے ساکٹ میں لگے موبائل چارجر کی تار کا پن منہ میں لے لیا جس سے بچی کو کرنٹ لگا اور بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے گاؤں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب والدین دوسرے بچے کی سالگرہ منانے میں مصروف تھے کہ 8 ماہ کی بچی نے موبائل چارجر کا تار منہ میں لے لیا اور پن چبانے لگی، اس جانب کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔

موبائل چارجر ساکٹ سے لگا ہوا تھا جس کا بٹن بھی آن تھا، جیسے ہی بچی نے پن کو مسوڑھوں میں چبانے کی کوشش کی اسے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا اور معصوم بچی لقمہ اجل بن گئی۔

والدین بچی کو اسپتال لے کر روانہ ہوئے جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے بچی کی موت کی تصدیق کردی گئی، جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button