تازہ ترینخبریںپاکستان سے

باجوڑ دھماکے کی ابتدائی انکوائری میں ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں، پولیس

پولیس کا کہنا ہے کہ باجوڑ دھماکے کی ابتدائی انکوائری میں ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں، بس فرانزک رپورٹس آنے کا انتظار ہے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ دھماکے کی تحقیقات جاری ہے، پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ جلسہ 2بجے شروع ہوا 4 بجکر 10 منٹ پر دھماکاہوا، حملہ آور گروپ کی شناخت ہوئی ہے تاہم دھماکے کا کوئی خاص ٹارگٹ تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جائےوقوعہ سےبہت سارےشواہد ملے ہیں، جائےوقوعہ سے بال بیرنگ بھی ملے ہیں، ابتدائی انکوائری میں ملزمان کےقریب پہنچ چکےہیں ، فرانزک رپورٹس آنے کا انتظار ہے۔

حکام نے بتایا کہ دھماکےمیں 10 سے12 کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔

یاد رہے گزشتہ شام باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے کنونشن میں ہونے والے خودکش دھماکے ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 46 افراد جاں بحق جب کہ 90 زخمی ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا تھا کہ دہشت گردی کے اس واقعے میں کالعدم تنظیم ملوث ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button