تازہ ترینخبریںپاکستان سے

تشدد کا نشانہ بننے والی ملازمہ طبیعت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل

مالکان کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی کم عمر ملازمہ کو طبیعت بگڑنے پر لاہور جنرل ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا۔ لاہور جنرل ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر الفرید ظفر نے بچی رضوانہ کے لیے آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچی کا علاج کرنے والے سینئر ڈاکٹروں کے خصوصی بورڈ کو خدشہ ہے کہ اسے وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکی کی والدہ کو شبہ تھا کہ رضوانہ کو اسلام آباد میں گھریلو تشدد کے دوران مالکان نے زہر دیا، اس لیے ڈاکٹروں نے بچی کے خون اور دیگر سیمپلز لیبارٹری بھیج دیے ہیں۔ رضوانہ کے والد ایک پیشہ ور مزدور ہیں، لڑکی کا تعلق سرگودھا سے ہے، اسے 24 جولائی کو تشویشناک حالت میں لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، اسلام آباد کے ایک سول جج کی اہلیہ نے بچی پر سونے کے زیورات چوری کرنے کا الزام لگا کر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button