امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم احمد نے پانی کی بندش کے خلاف آج کراچی کے دس مقامات پر احتجاج کی کال دے دی۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے آج کراچی میں دس مقامات پر دھرنا دینے اور واٹر بورڈ کے گھیراؤ کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم احمد نے کہا کہ میئرکراچی نے نیو کراچی سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی سپلائی بند کرادی ہے، ناجائزکنکشن کے نام پر پانی کی لائنیں کاٹی گئیں۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کراچی اب بولے گا اور زور سے بولے گا، پیپلز پارٹی کی حقیقت سامنے لائیں گے۔
خیال رہے کراچی کے مختلف علاقوں نیوکراچی ، نارتھ کراچی اور سرجانی سمیت دیگر علاقوں میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔
واٹر بورڈ کی اینٹی تھیفٹ ٹیموں نے چند روز قبل ان علاقوں کو پانی سپلائی کرنے والی لائن سے متعدد کنکشن غیر قانونی قراردے کر منقطع کردیے تھے۔
واٹر بورڈ نے میئرکراچی کی ہدایت پر کارروائی کی ، تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جوکنکشن کاٹے گئے وہ قانونی تھے اور خود واٹر بورڈ نے دیے تھے