تازہ ترینخبریںمزیدار پکوان

اگر آپ کے ہاں بھی مزیدار کلیجی نہیں بنتی تو یہ آسان اور مزے دار ترکیب آپ کے لیے ہے ، جانیئے

اگر آپ کے ہاں بھی مزیدار کلیجی نہیں بنتی تو یہ آسان اور مزے دار ترکیب آپ کے لیے ہے ، جانیئے

قربانی کے گوشت میں سے سب سے پہلے پکنے والی کلیجی سے متعلق اگر سمجھ نہیں آ رہا کہ کیسے پکائی جائے تو سوچ سوچ کر ہلکان نہ ہوں، ہماری جانب سے چند مزے دار تراکیب حاضرِ خدمت ہیں، جو دِل چاہے، منتخب کریں اور اپنا دسترخوان سجا لیں۔

اجزاء:
مٹن کلیجی ایک پاؤ، کچا پپیتا تین کھانے کے چمچ، گرم مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ، نمک حسب ضرورت، لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ، لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، سرکہ دو کھانے کے چمچ، تیل چھ کھانے کے چمچ، ہرا دھنیا ہری مرچ گارنش کے لیے۔

ترکیب:
کلیجی کو چھوٹی بوٹیوں میں کاٹ کر اچھی طرح دھو لیں، پھر اس میں سوائے تیل کے تمام مصالحے لگا کر دو گھنٹے میرینٹ کرلیں، فرائی پین میں تیل ڈال کر ہلکا گرم کریں پھر اس میں مصالحہ لگی تمام کلیجی ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔کلیجی گل جائے تو اچھی طرح اتنا فرائی کریں کہ تیل اوپر آجائے، سرونگ ڈش میں نکال لیں، ہرادھنیا اور ہری مرچیں باریک کاٹ کر ڈال دیں، منفرد فرائی کلیجی تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button