تازہ ترینخبریںپاکستان

کیا آپ جانتے ہیں پاکستان کے وہ کون سے 5 ادارے ہیں جو 956 ارب روپے کا ٹیکس چوری کرتے ہیں ؟

شدید ترین مالی بحران کا شکار ہے جبکہ معیشت قرضوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے لیکن دوسری طرف حیرانی کی بات یہ بھی ہے کہ پاکستان میں صرف پانچ شعبے سالانہ 956 ارب روپے کا ٹیکس چوری کرتے ہیں۔

عالمی ادارے Ipsos نے بدھ کو ایک مفصل رپورٹ جاری کی جس کے مطابق سالانہ ٹیکس چوری کرنے والوں اداروں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے ۔

1:- ریئل اسٹیٹ 500 ارب سالانہ
2:- تمباکو 240 ارب روپے
3:- ٹائر 106 ارب روپے
4:- فارما 65 ارب روپے
5:- چائے کا شعبہ 45 ارب روپے

یہ 956 ارب روپے پاکستان کے لیے کتنے اہم ہو سکتے ہیں؟ اس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ رقم پاکستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا مجموعی حجم جتنی ہے۔

اس رقم سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو پورا سال چلایا جا سکتا ہے۔ اس سے وفاق کا 10 سال کا تعلیمی بجٹ نکل سکتا ہے اور اس رقم سے پاکستان کی پوری آبادی کو صاف پانی میسر ہو سکتا ہے۔ 1700 کلومیٹر نئی موٹر ویز بنائی جا سکتی ہیں۔ مہمند ڈیم بنانے کی لاگت نکل سکتی ہے۔

لیکن حکومت کے پاس 956 ارب روپے کا ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف کوئی کامیاب حکمت عملی نہیں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button