تازہ ترینخبریںکاروبار

معروف کار ساز کمپنی تباہی کے دہانے پر، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

سوزوکی کمپنی نے وزیراعظم شہباز شریف سے 1000 سی سی گاڑیوں پر ڈیوٹیز، ٹیکسز میں اضافہ نہ کرنے کی درخواست کردی۔

سوزوکی کمپنی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 12.9 بلین کا بھاری نقصان ہوچکا ہے۔

خط کے متن کے مطابق سوزوکی کمپنی رواں سال ہر ماہ بہت سے ’نو پروڈکشن ڈے‘ بھی منارہی ہے، پاک سوزوکی بھی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں سے ایک ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی پاکستان میں تقریباً 40 سال کے بدترین دور سے گزر رہی ہے، پاک سوزوکی کے ڈیلر، دکاندار بھی معاشی، کاروباری صورتحال سے بری طرح متاثر ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بیشتر ڈیلرز اور دکاندار بند اور بہت سے بند ہونے کے دہانے پر ہیں۔

کمپنی نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں 1000 سی سی گاڑیوں پر نئی ڈیوٹیز، ٹیکس نہ لگائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button