تازہ ترینخبریںسیاسیات

سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتازحسین گرفتار

اینٹی کرپشن نےسیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتازحسین کو گرفتار کر لیا.

پنجاب اسمبلی جعلی بھرتی کیس میں اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائےممتاز کو گرفتار کیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ رائےممتاز کو جعلی بھرتیاں ثابت ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے اور اس متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب نے تصدیق کی کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا، انہوں نے اسمبلی میں گریڈ 17 کی 12 غیر قانونی بھرتیاں کیں۔

اینٹی کرپشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں فیل امیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کر کے بھرتی کیا گیا، بھرتی کے عمل میں گھپلوں کیلیے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ انکوائری میں اسمبلی میں جعلی بھرتیاں ثابت ہوئیں، بھرتیوں میں کرپشن کے واضح ثبوت موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button