تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کراچی: عدالت میں خُلع لینے آئی خاتون شوہر کی فائرنگ سے جاں بحق

کراچی سٹی کورٹ میں خُلاء لینے آئی خاتون شوہر کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق شوہر سکندر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کیا اس واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت صائمہ کے نام سے کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں مزید دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون خلاء لینے عدالت آئی تھی جہاں شوہر نے حملہ کیا۔

اس سے قبل ایک شخص اسلحہ کے ساتھ سٹی کورٹ کے اندر گھس گیا تھا اور احاطے کے اندر پیشی کے لئے آنیوالی اپنی ہی سگی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button