تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

بھارتی پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت

بھارت میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاح تقریب میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت کی گئی جس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں پنڈٹ پادری اور دیگر مذاہب کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس دوران سورۃ الرحمٰن کی تلاوت کی گئی جسے تمام لوگوں نے خاموشی سے سنا۔

تقریب میں اسلام، بدھ مت، جین، پارسی، سکھ، ویدک وغیرہ جیسے مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے دعائیں کیں۔

نئے ایوان میں مرکزی وزرا راجناتھ سنگھ، امت شاہ، اشونی وشنو، انوراگ ٹھاکر، ڈاکٹر جیتندر سنگھ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

نریندر مودی نے افتتاح کے بعد بلڈنگ تعمیر کرنے والے مزدوروں کو اعزاز سے نوازا۔

عمارت میں اپنے پہلے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ یہ صرف ایک عمارت نہیں بلکہ 140 کروڑ شہریوں کی امنگوں اور خوابوں کی عکاس ہے، آج کا دن ناقابل فراموش ہے، ہمارے مزدوروں نے اپنے پسینے سے ہاؤس کو اتنا عظیم الشان بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button