تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

اب تک کن پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا

عمران خان کے بعد تحریکِ انصاف کی ٹاپ لیڈرشپ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس سے، فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے باہر سے پکڑا گیا۔

اسد عمر، عمر سرفراز چیمہ اور علی حیدر زیدی کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ اب تک کن دیگر تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ترجمان کے مطابق جلاؤ، گھیراؤ اور پُرتشدد مظاہروں پر اکسانے والوں کی نقصِ امن کے خطرے کے تحت گرفتاریاں ہوئی ہیں۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بتایا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے جمشید اقبال چیمہ، فلک ناز چترالی، مسرت جمشید چیمہ، ملیکہ بخاری اور سابق ایم پی اے اجمل صابر راجہ کو بھی گرفتار کیا ہے۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تمام گرفتاریاں قانونی تقاضوں کو مکمل کر کے عمل میں لائی گئی ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، عوام میں افواہ اور اشتعال پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

اسلام آباد پولیس نے رات گئے کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 80 افراد کو گرفتار کر لیا ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ رات سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے مزید 80 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ترنول ریلوے اسٹیشن کو آگ لگانے، فائرنگ کرنے اور ریلوے کی پٹریاں اکھاڑنے والے ملزمان بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ دارالحکومت میں گزشتہ 2 روز میں گرفتار افراد کی کل تعداد 250 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button