
صوبائی وزیر محنت و پی پی رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ 11 میں سے پانچ نشستیں پیپلزپارٹی جیتی ہے اور چار نشستوں پر پیپلزپارٹی ہار چکی ہے جبکہ دو کے نتائج آنا باقی ہیں۔
پی پی رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی سے ایک نتیجہ ملا ہے جس میں ہم ہار گئے ہیں جبکہ ایک نشست پر مسلم لیگ ن کا امیدوار جیت گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ہم ایک دو اور سیٹ جیت جائیں۔
سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی پتا نہیں کیوں مائنڈ بنا کر بیٹھی کہ کراچی سے جیتیں گے جبکہ پی ٹی آئی کو اپنی شکست کا یقین تھا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ یہ ان کو ہضم نہیں ہورہا کہ اورنگی یا کورنگی ٹاؤن سے پیپلزپارٹی جیت گئی ہے، ہم آپ کے مینڈیٹ کو تسلیم کررہے ہیں ہمارے مینڈیٹ کو آپ بھی تسلیم کریں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سے درخواست ہے نتیجہ آگیا ہے اس کو تسلیم کریں، مل جل کر کراچی کے لوگوں کی خدمت کریں۔
سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی بضد رہے گی انہیں میئر کا عہدہ دیا جائے تو مشکل ہے، بات چیت کریں معاملے کا حل نکالیں، اگر انہوں نے نائب چیئرمین کی درخواست دی تو ہم اس کو دیکھیں گے