تازہ ترینخبریںپاکستان

چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 29 ہے: سرکاری رپورٹ

عمران خان کی گرفتاری سے بچنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔

عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج کیسز کی تفصیل عدالت میں پیش کی گئی۔

سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 29 ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ’عدالت کے حکم پر کیسز کی تفصیل عمران خان کو فراہم کر دی گئی ہے۔عمران خان نے تفصیلات کی فراہمی کے لیے ابھی تک قانون کے مطابق رابطہ نہیں کیا۔‘

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ’عمران خان کو انفارمیشن ایکٹ 2017 کے تحت متعلقہ اداروں سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔‘

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست نمٹاتے ہوئے عمران خان کو اپنے خلاف درج کیسز کے حوالے سے متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button