تازہ ترینخبریںسیاسیات

آصف زرداری نے اپنی بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ بلاول وزیراعظم پاکستان بنے۔

نواب شاہ میں زرداری قبیلے کے افراد اور منتخب بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں۔

سابق صدر نے کہا کہ ہم نے ملک بچانے کے لیے عمران خان کو اقتدار سے نکالا، پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی اتحادی ہے، جب ہماری حکومت آئی گی تو لوگوں کو ماضی کی طرح روزگار فراہم کریں گے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں نے آپ لوگوں کے لیے بہت کچھ کیا، آپ میرے والد کے بعد میرے ساتھ رہے، اب آپ بلاول اور آصفہ کا بھی ساتھ دینا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپس میں اتحاد اور اتفاق قائم رکھیں، آنے والی نسلوں کے لیے کام کریں محنت کریں۔

جواب دیں

Back to top button