تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ٹبہ سلطان پور : مغوی تاجر 20روز بعد گھر پہنچ گئے

ضلع وہاڑی کے شہر ٹبہ سلطان پور کے کپڑے کے 4 تاجرجو گزشتہ دنوں اغواء کرلیے گئے تھے، اپنے گھر واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق 20روز قبل اغواء ہونے والے ٹبہ سلطان پور کے چار تاجروں کو اغواء کاروں نے چھوڑ دیا۔

تاجروں نےاغواء کاروں کو مبینہ طور پردو کروڑ تاوان ادا کیا ہے، چاروں تاجروں کو20روز قبل کشمور میں اغواء کیا گیا تھا۔

تاجروں کے ورثاء اور اغواء کاروں میں معاملات ایک سیاسی شخصیت نے حل کروائے، ڈاکوؤں سے رہائی پانے والے تاجروں نے میڈیا کے سامنے آنے سے انکار کردیا ہے جبکہ بازیاب ہونے والے تاجروں کے ورثاء بھی میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹبہ سلطان پور کے رہائشی چار تاجروں جن میں مسعود کمبوہ، سرفراز خان پاندہ، محمد عباس اور اکرم شامل ہیں کو 60ہزار نئے سوٹ غریب لوگوں میں تقسیم کرکے خریدنے کا جھانسہ دے کر سندھ کے علاقے گھوٹکی میں بلایا گیا تھا۔

تاجر 7لاکھ روپے مالیت کے سوٹ بھی بطور نمونہ ساتھ لے گئے تھے جیسے ہی سندھ کے علاقے گھوٹکی پہنچے تو چاروں تاجروں کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button