تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب، کے پی انتخابات کیس، انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام کی سپریم کورٹ آمد

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کیس میں انٹیلی جنس ایجنسیز کے اعلیٰ حکام کی سپریم کورٹ آئے اور چیمبر میں ججز کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک کے دو بڑے خفیہ اداروں سربراہوں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی نے چیمبر چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال اور انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے دیگر دو ججوں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سیکریٹری دفاع بھی موجود تھے

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے چیمبر میں ججز اور آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سربراہوں کے درمیان ملاقات اڑھائی گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں انٹیلی جنس حکام نے ججوں کو ملک کو درپیش سیکیورٹی کے مسائل پر بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے 4 اپریل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو "غیر آئینی” قرار دیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات ہوں گے۔

عدالت عظمیٰ نے اسٹیٹ بینک کو 21ارب روپے جاری کرنے کے بھی احکامات دیے تھے اور 18 اپریل تک الیکشن کمیشن کو اس ضمن میں رپورٹ داخل کرنے کی بھی ہدایت دے رکھی ہے جب کہ وفاقی حکومت کو 17 اپریل تک انتخابات کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلات جمع کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button