تازہ ترینخبریںسیاسیات

اتحادی حکومت کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں۔ 

ایک بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نےکہا کہ آئین کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والی پی ٹی آئی آئین کےدفاع کی بات کر رہی ہے، اتحادی حکومت کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں، اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان آئین ایک مذاق بن گیا ہے۔ 

سابق چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آرڈینس اجرا کرکے آئین کی خلاف ورزی کی, پی ٹی آئی نے پارلیمان کو قانون سازی کےآئینی حق سے محروم کیا, آئین کی خلاف ورزی کر کے الیکشن کمیشن کے دو ممبران مقرر کیے۔ 

رضاربانی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کی پروسیکیوشن ٹیم کو واپس بلایا۔ 

سابق چیئر مین سینٹ نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ڈپٹی اسییکر کی رولنگ غیر آئینی تھی، پی ٹی آئی کے وزیر اعظم نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی غیر آئینی تجویز دی صدر نے غیر آئنی تجویز پر عمل کرتے اسمبلی تحلیل کی گئی۔ 

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے مزید کہا کہ این ایف سی ایورڈ کا اعلان نہ کرکے پی ٹی آئی نے آئین کی  خلاف ورزی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button