تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ڈاکٹرسارہ قتل کیس: مقتولہ کو نیم بیہوشی حالت میں سمندر میں پھینکنے کا انکشاف

کراچی میں ڈاکٹرسارہ ملک قتل کیس کے مبینہ قتل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنوبی میں خاتون ویٹرنری ڈاکٹر کے مبینہ قتل کے کیس کی سماعت ہوئی، کیس کا چالان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پیش کردہ چالان میں متوفیہ کو نیم بیہوشی کی حالت میں سمندر میں پھینکنےکا انکشاف ہوا ہے ساتھ ہی ملزم شان سلیم کا لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا بھی انکشاف ہوا۔

چالان کے مطابق ڈاکٹر اور ملزم شان سلیم کا اسپتال میں جھگڑا ہوا تھا، ملزمان وقاص اور شان سلیم نے سی سی ٹی وی ویڈیو ڈیلیٹ کی، ملزمان نے انتہائی چالاکی سے شواہد مٹانے کی کوشش کی۔

چالان میں بتایا گیا کہ متوفیہ کی لاش دو تین دن پرانی نہیں تھی، متوفیہ کو 3گھنٹے پہلے نیم بیہوشی کی حالت میں  سمندر پر پھینکا گیا تھا اس سب میں ملزم وقاص نے شان سلیم کا ساتھ دیاتھا۔

چالان کے متن کے مطابق ملزم وقاص، شان سلیم اور بسمہ کے خلاف قتل اور اغواء کا جرم ثابت ہوتا ہے، واضح رہے کہ اس مقدمے میں ملزم شان سلیم اور وقاص عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ ملزمہ بسمہ نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

پولیس کے مطابق وقوعہ کے روز ملزمہ بسمہ اور شان سلیم نے مقتولہ کا موبائل ملزم وقاص کو دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button