تازہ ترینخبریںپاکستان

ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری غیر اعلانیہ طور پر تین روز کیلئے بند

ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پارکو غیر اعلانیہ طور پر تین روز کیلئے کردی گئی، ریفائنری کی 3روز بندش سے قومی خزانے کو ڈیڑھ سے 2 ارب کا نقصان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پارکو کو غیر اعلانیہ طور پر 3 روز کیلئے بند کر دیا گیا، پارکوآئل ریفائنری کی بندش کی وجوہات ڈیزل کی ڈیمانڈ نہ ہوناہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران ایران سے غیرقانونی طور پر ڈیزل اسمگل ہوکرملکی منڈی میں آیا، ایران سےایک لاکھ20ہزارمیٹرک ٹن ڈیزل ملکی منڈی میں آیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکریٹری پیٹرولیم نے ایران سے ڈیزل اسمگلنگ کی اطلاع کے باوجود کوئی اقدام نہیں اٹھایا، سیکریٹری پیٹرولیم پارکو بورڈ کےچیئرمین بھی ہیں۔

ملتان :پارکو آئل ریفائنری کی پرودکشن یومیہ ایک لاکھ 20 ہزار بیرل ہے اور مارکیٹ میں اسمگل شدہ ڈیزل آنےسےپارکوآئل ریفائنری کےڈیزل کی فروخت متاثر ہوئی، جس کے بعد پارکو کی اسٹوریج کیپسٹی مکمل ہوچکی ہے اور مجبوراً ریفائنری کی پروڈکشن بندکرناپڑی۔

پارکوآئل ریفائنری3روزبندرکھنےسےقومی خزانےکوڈیڑھ سے2ارب نقصان ہوگا اور سیکریٹری پٹرولیم کے جانب سےکارروائی نہ ہونےسےپٹرول کابحران جنم لےسکتاہے،ذرائع

پارکو آئل ریفائنری کی بندش کی وجہ حقائق کے برعکس مین ٹینس بیان کی جارہی ہے، ریفائنری کامین ٹینس شٹ ڈاؤن ہر 3سال بعدکیاجاتا ہے جبکہ ریفائنری کی مین ٹینس کوصرف ڈیڑھ سال کاعرصہ گزرا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button