پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے آج اسلام آباد میں تمام ریلیوں،عوامی اجتماعات کی لائیو اور ریکارڈڈ کوریج پر پابندی عائد کر دی ۔
پیمرا کی جانب سے ایک روز کے لیے پابندی کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹفیکیشن کے مطابق احتجاجی ریلی یا عوامی اجتماع کی لائیو یا ریکارڈڈ کوریج نہیں کی جاسکتی، کوریج پر پابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔
پیمرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 2018 کے احکامات کی روشنی میں کوریج پر پابندی پیمرا آرڈیننس کی سیکشن 27 کے تحت لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی آج اسلام آباد ہائیکورٹ کےساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں بھی ممکنہ پیشی کا امکان ہے۔