تازہ ترینخبریںپاکستان سے

پاکستان تحریک انصاف انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا بیرسٹر علی ظفر پٹیشن پر کام کررہے ہیں کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی جائے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ صدر مملکت کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جاچکا ہے اسے الیکشن کمیشن تبدیل نہیں کرسکتا، پٹیشن میں مطالبہ کیا جائے گا کہ 30 اپریل کو ہی الیکشن کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کریں گے انہیں معلوم نہیں کیوں چاہتے ہیں کہ ان کے خلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button